ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہوناور:ملزم کارڈرائیور کو تین سال کی سزا اور 7500روپئے جرمانہ : کار اور اومنی سواری کے درمیان حادثے کا معاملہ

ہوناور:ملزم کارڈرائیور کو تین سال کی سزا اور 7500روپئے جرمانہ : کار اور اومنی سواری کے درمیان حادثے کا معاملہ

Thu, 10 Nov 2022 18:17:38    S.O. News Service

ہوناور:22؍نومبر(ایس اؤ نیوز) ہوناور عدالت نے  گیرسوپا ماستی منے قومی شاہراہ 206پر ہوئے سڑک حادثے کے الزام میں بنگلورو متیکیری کے مکین کار ڈرائیورکارتیک ایم ٹی کو تین سال کی سزا اور 7500روپئے جرمانہ عائد کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ3اپریل 2016کی صبح گیرسوپا سے ساگر جانے کے دوران کارتیک کی کار مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے می چھ مسافر زخمی ہوگئے تھے۔ بڑی تیز رفتاری کے ساتھ روانہ تھا۔ اسی دوران قومی شاہراہ پر ساگر سے ہوناور کی طرف آرہی ماروتی اومنی سواری کو ٹکر دینے سے حادثہ پیش آیا تھا۔ اومنی میں سفر کررہے 6مسافر زخمی ہوگئے تھے۔ جبکہ اومنی کار کا ڈرائیور سنپت کمار جو شدید زخمی ہواتھا،اسپتال پہنچنے کے بعد میں  ہلاک ہوگیاتھا۔ ہوناور پولس تھانے میں اس تعلق سے کیس درج ہواتھا۔ اس وقت کے ہوناور پولس تھانہ پی ایس آئی  گنیش جوگلیکراور سرکل انسپکٹر کمارسوامی نے جانچ کرنے کے بعد عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی ۔ مدعیوں کی طرف سے ڈپوٹی پبلک پراسی کیوٹر سنپدا اشوک گنگا نےپیروی کرتےہوئے 10گواہوں کو پیش کیا تھا۔ ہوناور کی سنئیر سول اور جے ایم ایف سی عدالت کے منصف کمار جے نے معاملےکی شنوائی کرنےکے بعد بنگلورو کے کارتیک کو مجرم قرار دیتے ہوئے تین سال کی سزا اور 7500روپئے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔


Share: